ڈاکٹر نثار جٹ نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا

0
1367

فیصل آباد سے مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نثار جٹ نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا، عمران خان سے ملاقات بھی کی ۔
تحریک انصاف کے اعلامیے کے مطابق ڈاکٹر نثار جٹ کی عمران خان سے ملاقات میں جہانگیر خان ترین بھی موجود تھے۔
عمران خان نے ڈاکٹر نثار جٹ اور ان کے ساتھیوں کی تحریک انصاف میں شمولیت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل ثابت کرے گا کہ ڈاکٹر نثار جٹ کا مافیا سے خود کو الگ کرنے کا فیصلہ درست ہے ، قوم تبدیلی کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

عمران خان نے کہا کہ عوام میں جانے کے لیے پوری طرح تیار ہیں ، اگلے مہینے مینار پاکستان پر جلسے سے ملک گیر انتخابی مہم کا آغاز کریں گے ۔

SHARE

LEAVE A REPLY