امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا ایران کے ’انقلابی گارڈز‘ کو ایک ’غیر ملکی دہشت گرد تنظیم‘ قرار دے رہا ہے۔
اس فیصلے کا مقصد ایران کے خلاف دباؤ میں مزید اضافہ کرنا بتایا گیا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ امریکا نے کسی دوسرے ملک کی حکومت کے ایک حصے کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا ہے۔
اس پیشرفت میں پاسداران انقلاب کے خلاف پابندیاں بھی شامل ہیں جن میں ’اسلامی ریوولوشنری گارڈز ‘ کے ان اثاثہ جات کو منجمد کرنا جو امریکی عملداری میں آتے ہیں یا پھر امریکی کمپنیوں کی طرف سے پاسداران انقلاب کے ساتھ کسی طرح کے کاروبار پر پابندی شامل ہیں۔













