امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ابوظبی کے ولی عہدشیخ محمدبن زایدالنیہان سے ٹیلی فونک پر رابطہ کیا ہے ۔

ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے خطےکی موجودہ صورت حال پر تفصیلی گفتگو کی اور شدت پسندی اوردہشت گردی سے نمٹنے کے لئے مشترکہ تعاون بڑھانے پر بھی بات چیت کی گئی۔

صدر ٹرمپ نے خطے کے استحکام کے لیے خلیج تعاون کونسل کے رکن ملکوں کے درمیان اتحاد کی ضرورت پربھی زور دیا ۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر ٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ یہ اتحاد دہشت گردی کے خلاف کوششوں کی قیمت پر نہیں ہونا چاہئے

SHARE

LEAVE A REPLY