غیر ملکی میڈیا کے مطابق چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے اپنے شمالی کوریائی ہم منصب سے ملاقات میں زور دیا ہے کہ ان کا ملک فوری طور پر میزائل تجربات کو بند کر دے۔ تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ ری یونگ ہو نے اس مطالبے کا کیا جواب دیا ہے۔

چینی وزیر خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا پر پابندیاں ضروری تھیں لیکن یہ مسئلے کا آخری حل نہیں ہے، ہمیں ڈائیلاگ کی جانب بڑھنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے شمالی کوریا پر زور دیا ہے کہ وہ پرسکون رہے اور مزید میزائل تجربات سے بین الاقوامی برادری کی ناراضگی مول نہ لے۔

غیر ملکی میڈٰیا کے مطابق وانگ یی نے امریکی اور جنوبی کوریا کی حکومتوں پر بھی زور دیا کہ وہ ٹینشن کو بڑھاوا نہ دیں کیونکہ صورتحال سنگین ہوتی جا رہی ہے۔ خیال رہے کہ شمالی کوریا نے گزشتہ ماہ جولائی میں دو بین البراعظمی بلیسٹک میزائلوں کے تجربات کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ اس کے پاس امریکا کو نشانہ بنانے کی صلاحیت آ چکی ہے۔ اس کے بعد امریکا، جنوبی کوریا اور جاپان نے ان میزائل تجربات پر اپنے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے پیانگ یانگ کو وارننگ دی تھی

SHARE

LEAVE A REPLY