قصور میں زیادتی کا ملزم گرفتار ہوگیا، احمد رضا قصوری؟

0
943

سینئر وکیل احمد رضا قصوری نے دعویٰ کیا ہے کہ قصور میں زیادتی کا ملزم گرفتار کرلیا گیا ہے۔

احمد رضا قصوری نے کہا کہ فوٹیج میں جو ملزم ہے وہ ان کا رشتہ دار ہی نکلا ہے، ان کے مطابق چیف جسٹس پاکستان نے انہیں بتایا کہ ملزم پکڑا گیا ہے۔

احمد رضا قصوری نے کہا کہ وہ زینب قتل کیس میں از خود نوٹس لینے پر چیف جسٹس کا شکریہ ادا کرنے گئے تھے۔

دوسری جانب پنجاب حکومت نے قصور واقعے کے کسی بھی ملزم کی گرفتاری کی تصدیق سے انکار کیا ہے۔

……………
قصور میں قتل کی گئی کمسن زینب کے والد محمد امین نے مظاہرین سے پُرامن رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ احتجاج کرنےوالے کسی کی املاک کو نقصان نہ پہنچائیں،احتجاج پُر امن رکھیں، کہیں کوئی سازشی احتجاج میں شامل نہ ہوجائے۔

محمد امین نے قتل کی تفتیش کیلئے بنی جے آئی ٹی پر عدم اعتماد کرتے ہوئے سربراہ کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

زینب کے والد محمد امین کا کہنا ہے کہ پولیس بروقت کارروائی کرتی تو زینب بچ سکتی تھی، پولیس نے 5 دن غفلت کا مظاہرہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ مشترکا تحقیقاتی کمیٹی نے ان سے رابطہ کیا ہے، سی سی ٹی وی ویڈیو ملنے کے باوجود مجرم تک نہ پہنچنا پولیس کی نالائقی ہے۔

محمد امین کا کہنا تھا کہ ویڈیو میں نظر آنے والا شخص ہماری جان پہچان کا نہیں ہے، جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ہوتو مجرم آج ہی گرفتار ہوسکتا ہے، بچی کے اغواکی اطلاع ملنے پر پولیس علاقے کا محاصرہ کرلیتی۔

SHARE

LEAVE A REPLY