دبئی ٹیسٹ کے چوتھے روز کے خاتمے پر آسٹریلیا نے تین وکٹ پر 136 سکور کیا تھا جبکہ پاکستان نے آسٹریلیا
کو جیت کیلئے 462 رنز کا ہدف دیا تھا۔
آسٹریلیا کے خلاف دوسری اننگ میں پاکستان نے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 181 رنز بنا کر اننگ ڈیکلیئر کردی تھی۔
اسوقت خواجہ 50اور ہیڈ34 بلے بازی کر رہے ہیں اور پانچویں اور آخری روز کھیل نئے سرے سے شروع کریں گے
واضح رہے کہ آسٹریلوی ٹیم 202 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئی تھی جس کے بعد قومی ٹیم نے فالو آن نہ کروانے کا فیصلہ کیا اور اپنی دوسری اننگز شروع کی












