افغان حکام کے مطابق پاکستانی سرحد سے منسلک افغان صوبے پکتیکا کے دو اضلاع پر طالبان عسکریت پسند کنٹرول حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ عسکریت پسندوں نے اومنا اور گایان اضلاع پر کنٹرول حاصل کرنے کے لیے گزشتہ اتوار سے ان شہروں میں چیک پوسٹوں پر مسلسل حملے شروع کر رکھے تھے۔ ان چیک پوسٹوں سے افغان سکیورٹی اہلکاروں کو پسپائی اختیار کرنا پڑ گئی۔ طالبان جنگجووں نے خالی کردہ چیک پوسٹوں سے اسلحے کی بھاری مقدار پر بھی قبضہ کر لیا۔ صوبائی کونسل کے رکن فضل رحمان کاتاوازی کے مطابق ان اضلاع پر طالبان کو کنٹرول دو دن تک مسلسل لڑائی کے بعد حاصل ہوا۔

SHARE

LEAVE A REPLY