امریکی صدر نے ایریزونا میں تقریب سے خطاب میں ایران سے ایٹمی زرات واپس لانےکا اعلان کیا اور کہاکہ امریکا ایران کی نیوکلیئر ڈسٹ حاصل کرےگا۔
صدر ٹرمپ بولے ایران کے پاس کبھی جوہری ہتھیار نہیں ہوں گے، ایران سے ڈیل کے تحت رقم کا تبادلہ بھی نہیں کیا جائےگا۔
امریکی صدر نے ایک بار پھر پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم سے اظہار تشکر کیا، امریکی صدر نےکہاکہ پاکستان کے وزیراعظم او ر فیلڈ مارشل زبر دست شخصیات ہیں، انہوں نے مدد کی، میں دونوں پاکستانی شخصیات کا بہت شکر گزار ہوں۔
امریکی صدر نے سعودی عرب، یواے ای، قطر،کویت اور بحرین کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سعودی عرب، یواے ای، قطر،کویت اور بحرین ، یہ تمام ممالک شاندار ہیں، سب نے بہت مدد کی، ان کی ممالک میں بہت ہمت ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ مذاکرات ویک اینڈ کے دوران بھی جاری رہیں گے، اور انہیں مجھے نہیں لگتا کہ اب ایران کے معاملے پر بہت زیادہ اختلافات ہیں۔
………………………
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم شہباز شریف ، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹروتھ سوشل پر اپنے پیغام میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ شکریہ پاکستان، شکریہ وزیراعظم، شکریہ فیلڈ مارشل، دونوں شاندار شخصیات ہیں۔
امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ آج کا دن پوری دنیا کے لیے ایک شاندار دن ہے۔
امریکی صدر نے مدد کے لئے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر سے بھی اظہار تشکر کیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران نے امریکا کی مدد سے تمام سمندری بارودی سرنگیں ہٹا دی ہیں یا ہٹا رہا ہے۔
امریکی صدر نے کہا کہ اب جب آبنائے ہرمز کا معاملہ ختم ہوچکا ہے، نیٹو کی جانب سے کال موصول ہوئی، اب ہمیں کسی کی مدد کی ضرورت نہیں ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میں نے نیٹو سے کہا کہ اب دور رہیں، جب ضرورت تھی تو وہ صرف کاغذی شیر اور بے کار ثابت ہوئے۔
اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ایران نے آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر کھولنے کا اعلان کردیا ہے، جس پر ان کا شکر گزار ہوں۔
انہوں نے کہا تھا کہ آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھلا ہوا ہے اور کاروبار کیلئے مکمل تیار ہے، معاہدے تک ایران کی بحری ناکہ بندی جاری رہے گی، معاہدہ جلد ہونا چاہئے، بیشتر نکات پہلے ہی طے ہو چکے۔













