پاکستان اور عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی(آئی اے ای اے) کے درمیان جوہری ٹیکنالوجی کے ذریعے سماجی و اقتصادی ترقی میں تعاون کا معاہدہ طے پاگیا ۔
ترجمان ایٹمی توانائی کمیشن کے مطابق پاکستان اور آئی اے ای اے جوہری توانائی اور تابکاری و جوہری تحفظ کے شعبے میں تعاون کریں گے ۔
ویانا میں معاہدے پر چیئرمین پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن راجہ علی رضا انور نے دستخط کیے۔
ترجمان ایٹمی توانائی کمیشن کے مطابق معاہدے پر آئی اے ای اے کے ڈپٹی ڈی جی اور سربراہ محکمہ تکنیکی تعاون نے دستخط کیے۔پاکستان اور آئی اے ای اے کے درمیان 2026 تا 2031 کیلئے تعاون کا معاہدہ ہوا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ معاہدے کے تحت جوہری سائنس، ٹیکنالوجی کے ذریعےبراہِ راست سماجی و اقتصادی ترقی میں معاونت کی جائے گی۔ خوراک و زراعت، انسانی صحت وغذائیت کے شعبے میں بھی تعاون کیا جائے گا۔
اس کےعلاوہ ترجمان نے بتایا کہ ماحولیاتی تبدیلی و آبی وسائل کے انتظام سے متعلق تعاون کیا جائے گا، 3 تکنیکی تعاون کے ادوار پر محیط اس فریم ورک میں 5 کلیدی شعبے شامل ہوں گے۔













