دہشت گرد گروہ اسلامک اسٹيٹ کے 260 شدت پسند امريکی حمايت يافتہ سيريئن ڈيموکريٹک فورسز کے سامنے ہتھيار ڈالنے کو تيار نہيں۔ ايس ڈی ايف نے عراقی سرحد کے قريب داعش کے زير قبضہ آخری علاقے کو گھيرے ميں لے رکھا ہے۔
باغہوز ميں محصور يہ باغی سرنگوں ميں پناہ ليے ہوئے ہيں۔ ان ميں اکثريت غير ملکی جنگجوؤں کی ہے۔ دريں اثناء علاقے سے شہريوں کی محفوظ مقامات پر منتقلی بھی جاری ہے۔ ايک روز قبل دو ہزار افراد باغہوز سے فرار ہوئے جبکہ ايس ڈی ايف کے ايک کمانڈر کے بقول آج بھی کئی شہری علاقہ چھوڑ رہے ہيں۔












