یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ قابض بھارتی فوج کا جبر و استبداد بہادر کشمیریوں کی جدوجہد کو نہیں دبا سکتا، کشمیری اس انتظار میں ہیں کہ عالمی برادری کب بیدار ہو گی، کشمیری اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے تحت رائے شماری کا حق چاہتے ہیں۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پیغام دیا کہ بھارتی فوج کا جبر کشمیری عوام کے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتا،مشکلات کے باوجود کشمیریوں کی آزادی کی جدوجہد ضرور کامیاب ہو گی۔

ذرائع کے مطابق بھارت نے سال 2014ء میں 315 اور سال 2015 ءمیں 248 بار جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی۔ سال 2016 ءمیں بھارت نے 382 مرتبہ اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کیا۔

گزشتہ سال سے اب تک بھارت کی لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ کے واقعات میں اضافہ ہوا۔ 2017 ءسے اب تک بھارت 1881 بار جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرچکا۔ لائن آف کنٹرول کے دونوں طرف نہتے کشمیریوں نشانہ بنانا بھارت کا معمول بن گیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY