بچوں کیلئے خالص پھلوں کے جوس کے مزید فوائد دریافت

0
1583

ایک نئی سائنسی رپورٹ سے انکشاف ہوا ہے کہ اگر بچوں کو پھلوں کا تازہ رس پینے کو دیا جائے تو اس سے بہت فوائد حاصل ہوسکتے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی کالج آف نیوٹریشن کے جرنل میں شائع رپورٹ کے مطابق بچوں کے ایک ماہر رابرٹ ڈی مرے نے بچوں میں 100 فیصد خالص جوس کے اثرات پر تحقیق کی ہے۔ اس سے قبل بعض غذائی ماہرین کا خیال تھا کہ بچوں کیلئے پھلوں کا رس مفید نہیں ہوتا جس سے بچوں کا وزن بڑھ سکتا ہے یا پھراس سے وہ ذیابیطس کے شکار بھی ہوسکتے ہیں۔

ڈاکٹر رابرٹ مرے کے مطابق پھلوں کے رس میں فائٹو کیمیکلز اور دیگر اہم اجزا پائے جاتے ہیں۔ رس پینے والے بچوں میں وٹامن سی، میگنیشیئم، پوٹاشیئم اور فائبر کی مقدار بھی مناسب ہوتی ہے۔ اکثر بچے پھل کھانے سے جی کتراتے ہیں اور والدین بھول جاتے ہیں کہ اس کا کوئی حل بھی ہے یا نہیں۔ یہ حل پھلوں کے رس کی صورت میں موجود ہے۔

غذائی سائنس سے وابستہ ڈاکٹر کہتے ہیں کہ پیدائش سے ایک سال تک بچے کو کسی قسم کا جوس نہیں پلانا چاہیے تاہم ایک سے تین سال تک کے بچوں کیلئے 100 ملی لٹر تک رس مناسب رہے گا۔ چار سے چھ سال تک کے بچوں کو 200 ملی لٹر جوس پلایا جاسکتا ہے لیکن واضح رہے کہ یہ حد 24 گھنٹے کیلئے ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY