مشروم (کھنبی)،کئی حوالوں سے انسانی صحت کے لیے بہتر ہے

0
4085

مشروم (کھنبی) کا شمار ایسی ہی چیزوں میں ہوتا ہے، جو کئی حوالوں سے انسانی صحت کے لیے بہتر ہے، مگر اسے پکانے کے طریقے سے یہ انسانی صحت کے لیے بے فائدہ ہوجاتی ہیں۔

ایک حالیہ تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ مشروم کو ابالنے یا تلنے سے اس میں شامل وہ وٹامنز ضائع ہوجاتے ہیں، جو انسانی صحت کے لیے فائدہ مند ہوتے ہیں۔
سائنس جرنل فوڈ سائنسز اینڈ نیوٹریشن میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق اسپین کے ٹیکنالوجیکل رسرچ سینٹر آف لا ریوجا کے ماہرین نے ایک تحقیق کے نتیجے میں پتہ چلایا کہ ابالنے تا تلنے کے مقابلے وہ مشروم زیادہ فائدہ مند ہوتے ہیں، جو مائیکرو ویو کے ذریعے تیار کیے جائیں۔

ماہرین نے مشروم کی چار اقسام کو مختلف طریقوں سے پکانے کے بعد جائزہ لیا کہ کس طریقے سے پکائے جانے والے مشرومز کے وٹامنز زیادہ فائدہ مند ہیں۔
ماہرین کے مطابق مائیکرو ویو میں مشرومز کو پکانے سے ان کے وٹامنز ضائع نہیں ہوتے، جبکہ دوسرے طریقوں سے پکانے سے ان کے وہ وٹامنز کم ہوجاتے ہیں جو انسان میں بیماریاں پیدا ہونے کو روکتے ہیں۔

ماہرین نے بتایا کہ مشرومز کو ابالنے یا تلنے سے ان کے پروٹین، کاربوہائیڈریٹس،اینٹی آکسیڈنٹس اور وٹامنز ختم ہوجاتے ہیں، یا پھر ان کی مقدار اتنی کم ہوجاتی ہے کہ مشرومز بے فائدہ ہوجاتے ہیں۔
خیال رہے کہ مشرومز میں پروٹین کے علاوہ فائبر اور وٹامن بی، سی، ڈی اور ای بھی شامل ہوتے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY