حویلیاں کے مقام پر حادثے کا شکار ہونے والے پی آئی اے طیارے کی مزید 4میتیں شناخت کے بعد چترال پہنچا دی گئی ہیں، میتوں کو پاک فوج کے طیارے سی ون 130 کے ذریعے چترال پہنچایا گیا۔
سماء کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 661 کے حادثے میں جاں بحق مزید 5 افراد کی شناخت کرلی گئی ہے، جس کے بعد چار میتوں کو بذریعہ سی ون 130 سے چترال منتقل کردیا گیا ہے۔

پمز اسپتال سے مزید چار میتیں ورثاءکے حوالے کر دی گئی ہیں جن میں اکبر علی، فرحاد عزیز اور طیبہ عزیز شامل ہیں جن کا تعلق چترال سے تھا۔ ذرائع کے مطابق ایبٹ آباد کے محمود عاطف اور جہلم کے نعمان شفیق کی شناخت بھی ہو گئی ہیں اور تمام میتیں لواحقین کے حوالے کر دی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق نعمان شفیق کی نماز جنازہ ڈھائی بجے دینہ جہلم میں ادا کی جائے گی جبکہ محمود عاطف کی نماز جنازہ 11 بجے ایبٹ آباد میں ادا کی جائے گی۔ واضح رہے کہ یہ تمام میتیں گزشتہ روز آبائی علاقوں کو بھیجی جانی تھیں تاہم موسم خرابی کے باعث یہ ممکن نہ ہو سکا۔

SHARE

LEAVE A REPLY