سندھ کے نگراں وزیر اعلیٰ فضل الرحمان کی جانب سے بڑی کابینہ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے،جس میں 17 وزراء شامل ہوں گے، امکان ہے کابینہ آج حلف اٹھائے گی۔

ذرائع کے مطابق سندھ کی نگرں کابینہ میں مختلف شعبہ ہائے زندگی کے افراد، ریٹائرڈ بیورو کریٹ بھی شامل ہوں گے۔

سابق پراسیکیوٹر جنرل سندھ شہادت اعوان، آرٹس کونسل کے صدر احمد شاہ، تھر کمیشن کے جسٹس ریٹائرڈ غلام سرور کو کابینہ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

سابق سیکریٹری اشفاق میمن، حمیر سومرو اور ٹھٹھہ کے تاجر انجینئر جبار میمن کی بھی کابینہ میں شمولیت متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق کمشنر سلیم خان، سابق آئی جی پولیس مشتاق شاہ، شفیق شیروانی، مفسر ملک، چوہدری نجیب، بریگیڈیئر ریٹائرڈ حارث، فہد بچانی، یونس ایڈووکیٹ، بیرسٹر حیدر وحید، اظفراحسن اور صادق افتخار کو بھی کابینہ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY