فاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے متعدد شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے نتیجے میں نماز عیدالفطر سے قبل لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے صبح لاہور، اسلام آباد، پشاور، ایبٹ آباد، سوات، نوشہرہ، مردان اوردیر سمیت دیگر شہروں میں بھی محسوس کیے گئے جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.5 ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز کوہ ہندوکش افغانستان میں تھا جس کی زیر زمین گہرائی 260کلومیٹر تھی۔

بعض شہروں میں زلزلے کے جھٹکے کئی منٹ تک محسوس کیے گئے اور کئی شہروں میں وقفے وقفے سے یہ سلسلہ جاری رہا۔

زلزلے کے جھٹکوں کے نتیجے میں ملک کے کسی بھی حصے سے جانی یا مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY