گندم کی فصلوں کو لگنے والی عجیب بیماری کا توڑ

0
195

ماہرین نے کہا ہے کہ گندم کی فصلوں کو لگنے والی عجیب بیماری، جس کی وجہ سے خوراک کی سیکورٹی کو خطرات لاحق ہوگئے تھے، کیخلاف بریک تھرو کیا گیا ہے۔

گندم کو دنیا بھر میں انسانی خوراک کا اہم ترین جزو سمجھا جاتا ہے اور کھانے کی پلیٹ میں حیاتین کی فراہمی کے معاملے میں اس کا پانچواں حصہ ہے۔ لیکن، دنیا کے مختلف حصوں میں گندم کی فصلوں کو ایک عجیب بیماری سے خطرات لاحق ہوگئے ہیں جسے عمومی طور پر اسٹیم رسٹ یا پھر بلیک رسٹ کہا جاتا ہے۔

یہ ایک ایسا فنگس ہے جو کسی بھی کسان کی فصلوں کو مکمل طور پر تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ برطانیہ، امریکا اور آسٹریلیا کے ماہرین نے ان جینیاتی اشاروں کی شناخت کر لی ہے جن کا جائزہ لینے کے بعد واضح طور پر یہ بتایا جا سکتا ہے کہ فنگس سے متاثرہ فصل بچ پائے گی یا نہیں۔

سائنس میگزین کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ماہرین نے فنگس میں اس جین کی تلاش میں کامیابی حاصل کی ہے جو گندم کی فصلوں میں قدرتی مدافعتی نظام کو فعال بنا دیتا ہے جبکہ ایک اور طریقہ کار بھی تلاش کیا گیا ہے جو گندم کے پودوں میں قوتِ مدافعت کو متحرک کرتا ہے۔

تحقیق میں ان طریقوں پر بحث کی گئی ہے جن کی مدد سے فصلوں کو تباہ کن بیماریوں یا فنگس سے بچایا جا سکتا ہے۔ یاد رہے کہ 1950ء کی دہائی میں امریکا میں بلیک رسٹ سے وسیع پیمانے پر گندم کی فصلیں متاثر ہوئیں تھیں اور ملک کی 40؍ فیصد گندم تباہ ہوگئی تھی۔

اگرچہ اس وقت سے ماہرین اس بیماری کیخلاف کئی طریقے استعمال کر رہے ہیں لیکن یہ فنگس بھی گزرتے وقت کے ساتھ ارتقائی مراحل طے کرتا ہوا خطرناک ہوتا جا رہا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY