ایمپریس مارکیٹ اور اطراف میں تجاوزات کے خلاف سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق آپریشن جاری ہے۔ ایک ہزار چوالیس دکانیں گرا دی گئی ہیں۔ میئر کراچی وسیم اختر کہتے ہیں کہ کسی کا کاروبار متاثر نہیں کرنا چاہتے ہیں۔
سپریم کورٹ کے احکامات پر ایمپریس مارکیٹ اور اطراف میں تجاوزات کے خلاف کارروائیاں۔ ہزاروں دکانیں مسمار کردی گئی ہیں۔ میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا ہے کہ اب انشاءاللہ ہم اس زمین پر پارک بنائیں گے۔ایمپریس مارکیٹ میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا جارہا ہے۔ میئر کراچی وسیم اختر صورتحال کا جائزہ لینے جائے وقوعہ پہنچے تو میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ کے ایم سی نے تیس سال پہلے معاہدہ کیا تھا اب وہ معاہدہ ختم کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایمپریس مارکیٹ کو پرانی شکل میں بحال کریں گے پرانی عمارتیں شہر کا اثاثہ ہیں، انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد میں وزیر اعظم نے ان سے کہا کہ کراچی سے تجاوزات ختم کرائی جائیں۔میڈیا سے گفتگو میں میئر کراچی نے کہا کہ صدر میں تجاوزات کے خلاف کارروائی میں کامیاب ہوئے ہیں اب انشاءاللہ ہم اس زمین پر پارک بنائیں گے۔












