امریکا نے اپنے شہریوں کو مشرقِ وسطیٰ چھوڑنے پر غور کرنے یا فوری انخلا کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کردی

0
660

امریکا نے کویت، مصر، بحرین، سعودی عرب، قطر، اردن اور متحدہ عرب امارات سمیت مشرق وسطیٰ کے ممالک میں موجود اپنے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر وہاں سے نکلنے پر غور کریں یا فوری انخلا کے لیے تیار رہیں۔

امریکی سفارتخانوں کی جانب سے جاری ہدایات میں امریکی شہریوں کو احتیاط برتنے اور انتہائی چوکنا رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے جبکہ انہیں پروازوں کی منسوخی اور فضائی حدود کی عارضی بندش کے امکانات کے لیے بھی تیار رہنے کو کہا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ خطے کی بعض ائیرلائنز نے پروازوں کے سابقہ شیڈول کی بحالی مؤخر کردی ہے جبکہ کچھ نے مخصوص روٹس منسوخ کر دیے ہیں، ایسے میں امریکی شہریوں کو چاہیے کہ وہ واپسی پر غور کریں یا کشیدگی بڑھنے کی صورت میں فوری روانگی کے لیے تیار رہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY