پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) 2020 کے اہم میچ میں کراچی کنگز نے اوپنرز کے جارحانہ کھیل کے بعد سست بیٹنگ کا مظاہرہ کیا تاہم اسلام آباد یونائیٹڈ کو آخری اوور میں 4 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں میزبان ٹیم کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

اہم کھلاڑیوں سے محروم اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے فل سالٹ اور رضوان حسین نے اننگز کا آغاز کرتے ہوئے پہلی وکٹ کے لیے 35رنز کی شراکت قائم کی جس کے بعد رضوان کی 17رنز کی اننگز اختتام کو پہنچی۔

فل سالٹ اچھی فارم میں نظر آئے لیکن 59 کے مجموعی اسکور پر عماد وسیم نے ان کی 25رنز کی اننگز کے آگے فل اسٹاپ لگا دیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY