پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کا افتتاحی تقریب دبئی میں جاری ہے، افتتاحی تقریب میں جنون گروپ، آئمہ بیگ، فواد خان اور بونی ایم گروپ سمیت دیگر فنکار پرفارم کریں گے۔
تقریب میں پرفارم کرنے والے امریکی فنکار پٹ بل نے شرکت سے معذرت کرتے ہوئے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ وہ طیارے میں فنی خرابی کے باعث رنگا رنگ تقریب کا حصہ نہیں بن سکیں گے۔
تقریب کے بعد ایونٹ کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔












