پاکستان کرکٹ بورڈ نے فاسٹ بولر محمد عرفان کو پی ایس ایل فکسنگ کیس کی پابندی ختم ہونے پر ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت دے دی ۔

محمد عرفان قائد اعظم ٹرافی میں اپنے ڈیپارٹمنٹ واپڈا کی نمائندگی کریں گے جس کے لیے انہوں نے واپڈا کرکٹ ٹیم کا کیمپ جوائن کر لیا ہے ۔

پی ایس ایل سیزن ٹو میں بکی کی طرف سے رابطہ کرنے پراور بورڈ کو اطلاع نہ دینے پرمحمد عرفان کو چھ ماہ کے لیے معطل اور دس لاکھ کے جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی۔

محمد عرفان کا کہنا ہے کہ ’کرکٹ سے چھ ماہ کی دوری بڑی تکلیف دہ تھی ، کوشش ہے جلد ردھم میں واپس آکر قومی ٹیم کا حصہ بنوں، پاکستان سے دوبارہ کھیلنا چاہتا ہوں۔‘

اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کے ایک اور کردار شرجیل خان الزامات ثابت ہونے پر پانچ سال کے لیے معطل ہیں

SHARE

LEAVE A REPLY