پاکستان کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ سری لنکن ٹیم آ رہی ہے جو خوش آئند ہے، کیمپ کے دوران باؤلرز محنت کر رہے ہیں۔ کبھی نہیں کہا کہ عمر اکمل اور احمد شہزاد کو ٹیم سے دور رکھا جائے۔

ٹریننگ کیمپ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہیڈ کوچ کے مائنڈ سیٹ کے ساتھ چلنا پڑتا ہے۔ ہیڈ کوچ کے ماتحت ہی سب کام کرتے ہیں۔ مصباح الحق کے ساتھ میری کیمسٹری کافی ملتی ہے۔ کوشش ہو گی موجودہ ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح کو جتنی ہو سکے سپورٹ دیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY