اپوزیشن کی پارلیمانی جماعتوں اور ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس جاری

0
113

خورشید شاہ کی زیر صدارت اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس شروع ہوگیا ہے، اجلاس میں اپوزیشن ارکان وزیر اعظم سے استعفی سے متعلق حکمت عملی پر غور کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس حزب اختلاف خورشید شاہ کی زیر صدارت ان کے چیمبر میں ہو رہا ہے، اجلاس میں شاہ محمود قریشی ، سراج الحق، شیخ رشید ، پرویز الہی، آفتاب شیر پاؤ،طارق بشیر چیمہ، شیری رحمان سمیت ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار بھی شریک ہیں۔ اس کے علاوہ شیخ رشید، اعتزاز احسن، نوید قمر، شاہ جی گل آفریدی، غلام احمد بلور کے علاوہ بھی فاٹا کے پارلیمانی لیڈرز اور انجینئر عثمان خان ترکئی بھی اجلاس میں شریک ہیں۔

اجلاس میں وزیراعظم نواز شریف سے استعفے کے مطالبے پر بات ہوگی جب کہ قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کے لئے ریکوزیشن جمع کرانے کا فیصلہ بھی کیا جائے گا۔

دوسری طرف زیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت مسلم لیگ ن کی پار لیمانی پارٹی کا اجلاس شروع ہے، اجلاس میں مسلم لیگ ن کے ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹرز شریک ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں منعقد کیا جارہا ہے، جس کی صدارت وزیراعظم نواز شریف کر رہے ہے، پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں لیگی رہنما جےآئی ٹی کی رپورٹ پیش ہونے کے بعد اپوزیشن کی جانب سے وزیر اعظم سے استعفے کے مطالبہ پر اپنا لائحہ عمل تیار کریں گے اور اپوزیشن کو بھر پور جواب دیں گے

اجلاس میں پاناما کیس میں جے آئی ٹی کی رپورٹ کے حوالے سے تبادلہ خیال کر کے آئندہ کی حکمت عملی مرتب کی جائے گی، ارکان کی جانب سے وزیراعظم نوازشریف کی قیادت پر اعتماد کا اظہار بھی کیا جائے گا ۔

زرائع کے مطابق اجلاس میں وزیر اعظم کی آمد پر مسلم لیگ ن کے ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹرز نے پرزور تالیاں اور ڈیسک بجا کروزیر اعظم کا استقبال کیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس وفاقی وزرا نے پاناما جے آئی ٹی کی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا تھا۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سازشی عناصر کے مطالبے پر استعفیٰ نہیں دیں گے

SHARE

LEAVE A REPLY