قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر اظہر علی کا کہنا ہے کہ ٹیم کی سلیکشن کرنا کمیٹی کا کام ہے اور امید ہے کہ انہوں نے اچھی ٹیم کا ہی انتخاب کیا ہے۔

ویلنشیا ٹاؤن لاہور کے کرکٹ گراؤنڈ میں کرکٹر اظہر علی اپنی اکیڈمی کے حوالے سے میڈیا سے بات کر رہے تھے ۔ان کا کہنا تھا کہ زمبابوے اپنے ہوم گراؤنڈ میں بہت مضبو ط ٹیم ہے، امید ہے کہ پاکستان کا دورۂ زمبابوے کامیاب رہے گا۔

اظہر علی نے دورۂ زمبابوے جانے والے ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ میچز میں میری پرفارمنس اچھی نہیں رہی اسی لیے میں اپنی فٹنس پر بھر پور توجہ دے رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں بہت جلد واپس گراؤنڈ میں ان ایکشن نظر آؤں گا۔

SHARE

LEAVE A REPLY