اپر دیر میں آپریشن، فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک

0
1074

اپر دیر میں پولیس اور سی ٹی ڈی کے آپریشن کے دوران فتنہ الخوارج کے 9 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔

ایس ایس پی اپر دیر کے مطابق 3 روزہ آپریشن میں پولیس، ایلیٹ فورس اور ریپڈ ریسپانس فورس نے حصہ لیا۔

انہوں نے بتایا کہ آپریشن ہل ٹاپ، دو بانڈو درا، مسالا بانڈا، شاندل باغ، اتن درا، باغ کلے، سنگر اور شندل باغ میں کیا گیا۔

ایس ایس پی اپر دیر نے بتایا ہے کہ 20 مربع کلومیٹر پر محیط علاقے میں آپریشن 3 روز تک جاری رہا۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ آپریشن کے دوران 2 شہری شہید جبکہ پولیس اور سی ٹی ڈی کے 10 اہلکار زخمی ہوئے۔

SHARE

LEAVE A REPLY