ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے چھ مسلمان ملکوں پر عائد کی جانے والی متنازعہ سفری پابندیوں کے ایگزیکٹو آرڈر کی مدتِ نافذہ اتوار چوبیس ستمبر کو پوری ہو جائے گی۔

یہ ابھی واضح نہیں کہ کسی نئے صدارتی حکم سے ان پابندیوں میں اضافہ کر دیا جائے گا۔ جن ملکوں پر پابندیاں عائد ہیں، اُن میں لیبیا، صومالیہ، سوڈان، ایران، شام اور یمن شامل ہیں۔ امریکی سپریم کورٹ کی جانب سے اس ایگزیکٹو آرڈر پر اگلے مہینے حتمی فیصلہ سنایا جانا ابھی باقی ہے۔

سپریم کورٹ نے اس حکم نامے کو نوے دنوں کے لیے نافذ کرنے کا عبوری حکم جاری کر رکھا ہے۔ پہلا فرمان ٹرمپ نے ستائیس جنوری کو جاری کیا تھا

SHARE

LEAVE A REPLY