امریکی خفیہ ادارے ’سی آئی اے‘ کی سربراہ جینا ہیسپل سعودی عرب کے دورے پر ریاض پہنچ گئی ہیں۔ سعودی نیوز ایجنسی ( ایس پی اے) کے مطابق سعودی بادشاہ شاہ سلمان نے ہیسپل کا استقبال کیا۔ اس موقع پر شاہ سلمان اور ہیسپل نے دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔ تاہم اس بات چیت کی تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا گیا۔
اس ملاقات میں سعودی وزیر خارجہ، وزیر داخلہ اور سعودی عرب میں تعینات امریکی سفیر بھی موجود تھے۔ یہ دورہ ایک ایسے موقع پر کیا جا رہا ہے، جب واشنگٹن حکام نے ٹوئٹر کے دو سابقہ ملازمین پر سعودی عرب کے لیے جاسوسی کا الزام عائد کیا ہے۔












