سابق وزیراعظم نوازشریف پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس سے بری

0
919

احتساب عدالت نے پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کو بری کردیا۔

لاہور کی احتساب عدالت کے جج راؤ عبدالجبار نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سنایا اور پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو بری کیا۔

نواز شریف کے وکیل نے کہا کہ نیب نے بدنیتی کی بنیاد پر ریفرنس بنایا تھا، سابق وزیراعظم کا پلاٹوں کی الاٹمنٹ میں کوئی کردار نہیں، نئے قانون کے تحت یہ کیس نہیں بن سکتا۔

Published on: 3 Sep 2020

لاہور کی احتساب عدالت نے پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس میں نواز شریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے وزارت خارجہ کو لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کے ذریعے نواز شریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ پر عمل درآمد کروانے کا حکم دے دیا۔

لاہور کی احتساب عدالت کے جج اسد علی نے نواز شریف سمیت دیگر کیخلاف غیر قانونی پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس کی سماعت کی۔ ماڈل ٹاؤن تھانہ کے انسپکٹر بشیر احمد نے نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری کی رپورٹ عدالت میں پیش کی جس میں کہا گیا کہ نواز شریف ماڈل ٹاؤن رہائشگاہ پر موجود نہیں ہے اور مسلم لیگ ن کے ڈپٹی سیکرٹری عطاء تارڑ نے نواز شریف کے بیرون ملک ہونے کی تصدیق کی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ نواز شریف کی رائیونڈ رہائشگاہ پر انکے سیکرٹری نے کہا کہ نواز شریف چھ ماہ سے بیرون ملک ہیں۔ احتساب عدالت نے میر شکیل کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کرتے ہوئے نواز شریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

SHARE

LEAVE A REPLY