خیبرپختونخواکے سینئر وزیر عاطف خان کو بھتے کا خط موصول ہوا ہے۔
خیبرپختون خوا کے سینئر وزیربرائے خوراک و آئی ٹی عاطف خان کو بھتے کی پرچی موصول ہوئی ہے جس میں ان سے 80 لاکھ روپے بھتہ طلب کیا گیا ہے۔
صوبائی وزیر عاطف خان نے بھتے کا خط موصول ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حوالے سے سیکیورٹی اداروں سے بات کی ہے۔
صوبائی وزیر نے بھتے کی پرچی بھیجنے والے کو اپنے آڈیو پیغام میں کہا ہے کہ جو کرنا ہے کرلو پیسے نہیں دوں گا۔












