برطانوی وزیر اعظم کاقوم سے خطاب ،کرونا سے جنگ میں مزید سخت اقدامات ۔ برطانیہ محصور

0
902

پیر کی رات قوم سے خطاب میں برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے کرونا سے جاری جنگ میں مزید سخت اقدامات سے ملک کو محصور کرنے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ ان احکامات کی حکم عدولی پر پولیس کو کاروائی اور جرمانہ کرنے کا اختیار ہو گا

انہوں نے کہا کہ صرف دو لوگ ایک ساتھ گھر سے نکل سکتے ہیں اول ورزش کے لیئے دوسرے اشیائے ضرورت کی خریداری اورتیسرے ادویات کے لیئے اور کسی کمزور یا معمر کو لانے لے جانے کے لیئے۔ انہوں نے کہا کہ لوگ زیادہ تر اآن لائن خریداری کی کوشش کریں

عوامی خدمات کے اداروں کے افراد کو سفر کی اجازت ہو گی

وزیر اعظم نے کہا کہ کرونا کے خلاف جنگ کے لیئے ایسے اقدامات ضروری ہیں اور عوام کو اس ضمن میں تعاون کرنا ہو گا

انہوں نے کہا کہ غیر ضروری دوکانوں کو بند رکھا جائے گا

یہ اقدامات فی الحال تین ہفتے کے لیئے نافذ العمل ہیں

SHARE

LEAVE A REPLY