مصری حکام نے بدھ بیس فروری کو سن 2015 میں ملکی چیف پراسیکیوٹر کو قتل کرنے کے جرم میں کالعدم سیاسی مذہبی تنظیم اخوان المسلمون کے نو مشتبہ کارکنوں کو موت کی سزا دے دی۔
ان افراد کی سزاؤں کی توثیق گزشتہ برس نومبر میں اعلیٰ ترین عدالت نے کر دی تھی۔ سزائے موت پانے والوں کی شناخت کے بارے میں کچھ نہیں کہا گیا۔ ان مجرموں کو یہ سزائیں مصری چیف پراسیکیوٹر ہشام برکات کو ایک بم نصب کر کے قتل کرنے کے جرم میں سنائی گئی تھیں۔ رواں برس کے دوران مصر میں اب تک پندرہ افراد کو سزائے موت دی جا چکی ہے۔












