حلقہ اربابِ ذوق راولپنڈی کا ہفتہ وار تنقیدی اجلاس بروز اتوار راولپنڈی پریس کلب میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت پروفیسر معین قریشی نے کی۔ نرگس جہانزیب نے سیکرٹری کے فرائض سر انجام دیے۔ حلقے میں دورۂ مصر کے حوالے سے امداد آکاش کے مشاہدات و تاثرات پر ایک مکالمہ منعقد کیا گیا ۔
اجلاس کے شرکاء میں معین قریشی ، نرگس جہانزیب ، امداد آکاش، سید ماجد شاہ، صباح کاظمی، محمد سعیداللہ، عالی شعار بنگش، جہانگیر عمران، شکور احسن، راحت خان، ناظمہ شیخ، محمد یاور صدیقی اور سید عارف سعید بخاری شامل تھے۔
امداد آکاش نے اپنے دورۂ مصر کے حوالے وہاں کی تہذیب ، ثقافت، زبان، وہاں کی رہن سہن کے حوالے سے بتایا۔ مصر کی تاریخ و تہذیب کے ساتھ وہاں کے لوگوں کی جڑت پر روشنی ڈالی اور بتایا کہ کیسے مصری تہذیب و زبان پر یونانیوں ، عربوں اور دیگر قوموں نے اپنے اثرات مرتب کیے۔
شرکاء نے ان سے مصر کی تہذیب و ثقافت کے حوالے سے مکالماتی فضا میں سوال کیے۔ صاحب صدارت نے صدارتی خطبہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک پر مغز معلوماتی نشست رہی۔ ایسی نشستیں ہوتی رہنی چاہئیں۔
رپورٹ. مظہر شہزاد خان
بیورو چیف اسلام آباد













