فرانس غزہ پر بین الاقوامی کانفرنس کی میزبانی کرے گا

0
723

اسرائیل اور حماس کے درمیان تقریباً ایک ماہ سے جاری جنگ میں اسرائیل کا پہلے روز سے ساتھ دینے والے مغربی ممالک میں سے ایک فرانس نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کی آبادی کو دی جانے والی اب تک کے امدادی سامان کے بارے میں بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔

فرانس 9 نومبر کو غزہ میں شہری آبادی کے لیے ایک بین الاقوامی انسانی کانفرنس کی میزبانی کے فرائض انجام دے گا ، صدر ایمانوئل میکرون نے بھی کانفرنس کی میزبانی کی تصدیق کی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کانفرنس میں غزہ میں مزید امدای ضروریات اور مالی وسائل کی فراہمی پر بات کی جائے گی ، اس امکانی کانفرنس میں مختلف ملکوں کے ریاستی سربراہان، حکومتی سربراہان اور حکومتی نمائندے شرکت کریں گے۔

کانفرنس میں روس کو چھوڑ کر کلیدی علاقائی سٹیک ہولڈرز مصر، اردن، خلیجی و عرب ممالک کے ساتھ ساتھ مغربی، یورپی طاقتوں اور جی20 ممبران کو بھی دعوت دی جائے گی ۔

رپورٹس کے مطابق فرانس کی طرف سے سامنے لائی گئی معلومات کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کو بھی اس شریک کیا جائے گا لیکن اسرائیل کو ابھی تک دعوت دینے کا طے نہیں کیا گیا ہے۔

دوسری جانب فرانس نے امریکی طیارہ بردار جہازوں کے بعد اپنا ہیلی کاپٹر بردار جہاز اسرائیل سے متصل سمندر میں بھیجنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق کانفرنس کی طرح ان ہیلی کاپٹروں کا کام امدادی نوعیت کا ہو گا، خصوصاً طبی شعبے میں مدد دینے کے لیے متحرک ہوں گے، اس سلسلے میں اسرائیل اور مصر سے بات ہو چکی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY