برطانوی سفارتخانے کی اہلکار ربیکا ڈائیکس کے مقدمہ قتل میں لبنانی پولیس نے ایک ٹیکسی ڈرائیور کو گرفتار کیاہے ۔
بیروت کے مقامی میڈیا کے مطابق گرفتار ٹیکسی ڈرائیور نے برطانوی خاتون کے قتل کا اعتراف کر لیا ہے ، اسے سکیورٹی کیمروں کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔
یاد رہے کہ لبنان میں تعینات برطانوی خاتون سفارت کار ’ربیکا ڈیکس‘ کی لاش 2 روز قبل دارالحکومت بیروت کے مضافاتی علاقے جل الدیب سے ملی تھی۔
پولیس اور انٹیلی جنس اداروں نے خاتون سفارت کار کی لاش کو قبضے میں لے کر تفتیش شروع کردی تھی جس کے دوران اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ ربیکا ڈیکس کو زیادتی کے بعد پھندا لگا کر قتل کیا گیا ہے۔












