دمشق میں خود کش حملے، متعدد افراد ہلاک و زخمی

0
156

شامی دارالحکومت دمشق میں اتوار کے دن ہوئے خودکش حملوں کے نتیجے میں کم ازکم آٹھ افراد ہلاک جبکہ بارہ زخمی ہو گئے ہیں۔

سرکاری ٹیلی وژن نے بتایا ہے کہ تین کار خود کش بمباروں نے دمشق کے ایک مشرقی ضلع میں داخل ہونے کی کوشش کی تاہم سکیورٹی فورسز کی بروقت جوابی کارروائی کے باعث دو بمباروں نے شہر میں داخل ہونے سے قبل ہی دھماکے کر دیے۔

تاہم تیسرا حملہ آور دمشق میں داخل ہونے میں کامیاب ہو گیا، جس کی کارروائی کے باعث ہلاکتیں ہوئیں۔

دوسری طرف اسرائیلی فوج نے گولان کے مقبوضہ پہاڑی علاقے سے متصل شامی علاقوں میں حملے کیے ہیں۔ اسرائیلی فوج کے مطابق شام سے دو مارٹر گولے برسائے جانے کے بعد یہ کارروائی ہفتے کی شام کو کی گئی۔ تاہم سرحد پار کیے گئے ان حملوں کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

اسرائیلی فوج نے ایسے ہی حملوں کے بعد جمعے کو بھی شام میں داعش کے جنگجوؤں کو نشانہ بنایا تھا۔

SHARE

LEAVE A REPLY