وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نےجنگ کےخاتمےکی امریکی تجویز پر ایران کا جواب موصول ہونےکی تصدیق کردی۔
معرکہ حق کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ابھی بتایا ہے کہ ایران کا جواب موصول ہوگیا ہے۔
ایران کے سرکاری میڈیا کا کہنا ہےکہ جنگ کےخاتمےکی امریکی تجویز پر ایران کا جواب پاکستان کےذریعےبھیج دیاگیا ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق مجوزہ منصوبے کے مطابق اس مرحلے پر مذاکرات جنگ کے خاتمے پر مرکوز ہوں گے۔
ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران کے جواب میں جنگ کےخاتمے، خلیج و آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت کی سلامتی پر توجہ دی گئی ہے۔
ذرائع کا یہ بھی بتانا ہےکہ پاکستانی حکام نے بھی تصدیق کی ہےکہ انہیں ایران کا جواب موصول ہو گیا ہے۔
,,,,,,,,,,,,,,,,,,
امریکی اخبار دی وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق امریکا ایران مذاکرات اگلے ہفتے اسلام آباد میں بحال ہو سکتے ہیں۔
دی وال اسٹریٹ جرنل نے معاملے سے واقف ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ دونوں فریق ثالثی کردار ادا کرنے والوں کے ساتھ مل کر ایک ایک صفحے پر مشتمل 14 نکاتی مفاہمتی یادداشت (MoU) تیار کرنے پر کام کر رہے ہیں، جس میں ایک ماہ پر محیط مذاکرات کا فریم ورک طے کیا جائے گا، جن کا مقصد جنگ کے خاتمے کی راہ ہموار کرنا ہے۔
رپورٹ کے مطابق مسودے میں ایران کے جوہری پروگرام، آبنائے ہرمز میں کشیدگی کم کرنے اور ایران کے انتہائی افزودہ یورینیم کے ذخائر کو کسی تیسرے ملک منتقل کرنے جیسے معاملات پر گفتگو شامل ہے۔
تاہم، خبر میں کہا گیا ہے کہ اہم مسائل اب بھی حل طلب ہیں۔













