چین میں دنیا کا سب سے بڑاپُل مکمل کرلیا گیا

0
117

چین میں سمندر کی سطح پر بنایا گیا دنیا کا سب سےبڑاپُل مکمل کر لیا گیا ہے جس کی تعمیر میں آٹھ سال کا طویل عرصہ لگا۔

جدید انجینئرنگ کے اس شاہکار کی تعمیر سے ہانگ کانگ اور مکاؤ شہرزوہائی سے مل جائیں گے اور فاصلے بھی سمٹ گئے ہیں۔

55کلو میٹرلمبے اس پُل میں 6.7کلو میٹر کے اس ٹنل بھی بنائی گئی ہے جس کے علاوہ باقی 22.9کلو میٹر کے مرکزی برج کے علاوہ ایک مصنوعی جزیرے بھی بنایا گیا ہے جس پر شاندار لائیٹنگ سے لے کر بہترین لینز بھی تشکیل دی گئی ہیں۔

اس انوکھے برج پر انجینئرز مزید آزمائشیں کرتے دکھائی دے رہے ہیں جس کے بعد اسے جلد ہی عوام کیلئے کھول دیا جائیگا۔

اس تعمیراتی شاہکار کی تیاری کیلئے انجینئرز نے آٹھ سالوں سے زائد عرصے تک لگا تار محنت کے بعد یہ پلان تیار کیااور اس کو عملی جامہ پہنایا۔

SHARE

LEAVE A REPLY