ترجمان وزیر اعلی پنجاب شہباز گل نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کو ہسپتال سے جیل منتقل کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

ترجمان وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ پنجاب میڈیکل بورڈ نے نئی رپورٹس کا معائنہ کرنا ہے، پنجاب حکومت نے میاں نواز شریف کو جیل منتقل کرنے کے احکامات بھی جاری نہیں کئے۔

شہباز گل کا کہنا تھا کہ میڈیکل بورڈ کی جانب سے رپورٹس کا جائزہ لیکر جو بھی ہدایات کی جائیں گی عمل ہو گا۔

اس سے قبل سربراہ میڈیکل بورڈ پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز نے کہا ہے کہ میڈیکل بورڈ نے اپنی تجاویز محکمہ داخلہ پنجاب کو بھیج دی ہیں، نواز شریف کے دل کا علاج سروسز میں ممکن نہیں، دل کے علاج کیلئے امراض قلب کے ماہر ڈاکٹر کی ضرورت ہے۔

یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کوٹ لکھپت جیل میں سات سال قید کی سزا کاٹ رہے ہیں جنہیں ہفتے کے روز ڈاکٹروں کی سفارش پر جیل سے سروسز اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

SHARE

LEAVE A REPLY