ثابت ہوگیا اسٹیبلشمنٹ اور حکومت غیر جانبدار تھے، (ن) لیگ اتحادیوں سے مشاورت کے بعد لائحہ عمل کا اعلان کرینگے، سعد رفیق

0
794

مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عوام کے فیصلے کو تسلیم کرتے ہیں، آج کی شکست شکستِ فاتحانہ ہے، مقابلہ اور جدوجہد جاری رہے گی، نتائج بتارہے ہیں اسٹیبلشمنٹ اور پنجاب حکومت غیر جانبدار تھے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سعد رفیق نے کہا کل یا پرسوں اتحادیوں کا اجلاس بلایا جائے گا، مشاورت کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرینگے۔

سعد رفیق نے کہا آج ہم بھی عمران خان کی طرح رونا رو سکتے ہیں اور دھاندلی کے الزامات لگاسکتے ہیں، ثابت ہوگیا ریاستی اداروں اور حکومت کی طرف سے دھاندلی نہیں کی گئی، نتائج بتارہےہیں اسٹیبلشمنٹ اورپنجاب حکومت غیرجانبدارتھے۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ آج شام کوعمران خان نے حسب عادت رونا شروع کردیا تھا، آج پھر عمران خان اور انکے ساتھی جھوٹے ثابت ہوئے۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا آج الیکشن کمیشن اور ریاستی ادارے مکمل جانبدار تھے اور یہ مکمل سیاسی مقابلہ تھا، آج ہمارا مقابلہ تیل کی بڑھی ہوئی قیمتوں اور مہنگائی کے ساتھ تھا، مخلوط حکومت نے سخت فیصلے کیے اور عمران خان کے گناہوں کا بوجھ اٹھایا۔

انہوں نے کہا ہمارے پاس مشکل فیصلے نہ کرکے بھاگنے کا راستہ موجود تھا لیکن ہم نے ملک کے مفاد کو مقدم رکھا اور اپنی سیاست کو داؤ پر لگایا۔

SHARE

LEAVE A REPLY