روسی دارالحکومت ماسکو کی ایک علاقائی عدالت میں پانچ زیر حراست ملزمان کی فرار کی کوشش کے نتیجے میں پیش آنے والے ایک خونریز واقعے میں کم از کم تین افراد ہلاک اور چار دیگر زخمی ہو گئے۔

ان ملزمان نے، جنہیں ہتھکڑیاں لگی ہوئی تھیں اور جو ایک مقدمے کی سماعت کے دوران پیشی کے لیے عدالت میں لائے گئے تھے، فرار کی کوشش کے دوران اپنے ہمراہ آنے والے گارڈز پر حملہ کر دیا تھا۔

تین ملزمان کو، جنہوں نے گارڈز کا اسلحہ چھین لیا تھا، موقع پر ہی گولی مار دی گئی جبکہ باقی دو زخمی ہو گئے۔ اس خونریز واقعے میں زخمی ہونے والے باقی دو افراد سکیورٹی گارڈز بتائے گئے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY