استنبول میں اسلامی کانفرنس تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس سے خطاب میں ترک صدر رجب طیب اردوان نے اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہور کو ہٹلر قرار دے دیا اور کہا کہ نیتن یاہو ہٹلر پورے خطے کو تباہی میں دھکیلنا چاہتا ہے، اسرائیل نے ایران پر حملہ کیا، امریکا اور ایران کے جوہری مذاکرات سبوتاژ کرنے کی کوشش کی، اسرائیل اس جنگ کو پورے خطے میں پھیلانا چاہتا ہے۔
ادھر اسرائیل پر ایران نے نئے حملے کیے ہیں، پاس دارانِ انقلاب کے مطابق حملوں میں بین گورین ایئر پورٹ، ایٹمی ری ایکٹر اور صہیونی فوج کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر سمیت کئی اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
اسرائیلی فوج نے شمالی اسرائیل کے علاقے بیت شیہان میں رہائشی عمارتوں کو نقصان پہنچنے کی تصدیق کر دی، حیفا پر ایرانی میزائل حملے میں زخمیوں کی تعداد 45 ہو گئی، ایرانی حملے سے حیفا میں عمارتوں، تجارتی مراکز اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔













