سپریم کورٹ نے وی وی آئی پی موومنٹ ازخود نوٹس کیس نمٹاتے ہوئے ریمارکس دیئے آئی جی سندھ حلف نامہ جمع کرائیں کہ مستقل سڑکیں بلاک نہیں کی جاتیں، عدالت حلف نامے کا جائزہ لے گی۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں آج وی وی آئی پی موومنٹ ازخود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی جس میں آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے عدالت کو بتایا کہ وی وی آئی پیز کے لیے قوانین موجود ہیں۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ وہ بھی تو وی وی آئی پی ہیں ان کے لیے تو سٹرک بلاک نہیں کی جاتی ہے، آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہیں سڑکیں بند نہیں ہوتی، صرف موومنٹ کے لیے انتظامات کیے جاتے ہیں۔

چیف جسٹس نے آئی جی سندھ سے کہا کہ پولیس انتظامات ضرور کرے لیکن شہریوں کو کم سے کم تکلیف ہو،وی وی آئی پی موومنٹ چاہے کسی کی بھی ہو، شہریوں کو تکلیف سے بچایا جائے۔

چیف جسٹس نے سختی سے تاکید کی کہ ‘شہریوں کے حقوق کا تحفظ کیا جائے، یہ ہماری اولین ترجیح ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY