فواد چوہدری کے نام کھلا خط ۔ احمد وقاص

0
1323

جناب محترم فواد چوہدری سابقہ وفاقی وزیر انفارمیشن اینڈ براڈکاسٹنگ کے نام کھلا خط
محترم سر
آپکی کی جانب سے ریڈیو پاکستان کے ملازمین کی تنخواہیں لیٹ ہونے پر بیان دینے کو ہم بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں مگر آپکی نظر کچھ حقیت پیش ہے
ریڈیو پاکستان کی تمام زیادہ تکالیف آپکی حکومت کے وقت کی ہیں۔
سر آپکے دور حکومت میں ایک دفع بھی وزیراعظم نے ریڈیو پاکستان کا مائک تقریر کے لئیے استعمال نہی کیا سرکاری ادارے کو بے توقیر کیا گیا ہماری طرف سے بار بار درخواست بھی کی گئی بلکہ خود راقم نے تین بار آپ سے درخواست کی تھی۔
سر آپ نے ہی آئیڈیا فلوٹ کیا کہ ریڈیو کی کیا ضرورت یہ تو ایک کمرے سے چل سکتا ہے۔ سر آپ کے وقت میں ریڈیو ہیڈکوارٹرز کی بلڈنگ کسی پرائیویٹ میڈیا ہاوئس کو لیز کرنے کی کوشش کی گئی اور ہمارے احتجاج کے بعد ناکامی کی صورت میں ریڈیو پاکستان کے فنڈز میں کٹوتی شروع کردی گئی۔ حتاکہ ڈویلپمنٹ بجٹ پر بھی کٹوتی کی گئی جس سے کئی پراجیکٹ تاخیر کا شکار ہوئے۔
محترم سر آپکے دور حکومت میں ریڈیو پاکستان کے 4100 پینشنرز اور 2300 ریگولر ملازم میڈیکل کی سہولت سے محروم ہوئے۔ نہ ہیلتھ کارڈ سب کو ملا اور جن کو ملا وہ خوار بھی رج کے ہوئے بعد میں کینسل کروانے پڑے۔
سر آپکے دور حکومت میں 963 ملازمین کو بے گھر کیا گیا انکو کرایہ کی سہولت سے محروم کروایا گیا
سر آپکے دور حکومت میں 1020 کنٹریکٹ ملازمین کو نوکری سے نکال دیا گیا
سر آپکے دور حکومت میں 270 ملازمین کی کیمیوٹیشن ادا نہی کی گئی یہ سب آپ پینڈنگ چھوڑ گئے جو کہ آج تک پینڈنگ ہے
سر آپ ریڈیو پاکستان کو اپنی حکومت میں 2 ارب روپے کم دے کر گئے۔ جو آج پینڈنگ اخراجات ملا کر 4 ارب تک پہنچ گئے ہیں
سر آپکے دور حکومت میں ریڈیو پاکستان کے ملازمین کی ہاؤسنگ سکیم کیبنٹ میں پیش ہوئی مگر وہاں زمین ہتھیانے کا فیصلہ کیا گیا اور لینڈ بنک کے حوالے کرنے کی بات کی گئی جو کہ ملازمین کا ایک خواب چھین لیا گیا۔
محترم سر ہم امید کرتے ہیں کہ آپ تک یہ میسیج پہنچے گااور آپ اسکا جواب بھی دیں گے۔
احمد وقاص
سیکٹری کوآرڈینیشن
یو ایس او سی بی اے یونین ریڈیو پاکستان

SHARE

LEAVE A REPLY