کراچی میں پیر سے دکانیں رات 8 بجے تک کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،تمام دکانوں کے عملے کو کورونا ویکسینیشن لازمی کرانا ہوگی۔

سندھ ٹاسک فورس کے اجلاس میں کورونا پابندیوں میں تبدیلی کا اعلان کیا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے مطابق پیر سے دکانیں رات 8 بجے تک کھولی جاسکیں گی تاہم 15 دن بعد دکانوں کے اسٹاف کے ویکسین سرٹیفکیٹس چیک کیے جائیں گے، تمام افراد کو لازمی کورونا ویکسین لگوانا ہوگی۔

مراد علی شاہ کے مطابق آؤٹ ڈور ڈائنگ کو رات 12 بجے تک کھولنےکی اجازت ہوگی لیکن آؤٹ ڈور ڈائنگ پر لوگوں کے درمیان فاصلہ رکھنا لازمی ہوگا۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے اعلان کیا کہ نویں اور اس سے اوپر کی کلاسز بھی پیر سے شروع کی جائیں گی۔

اس کے علاوہ 2 ہفتوں کے بعد شادی ہالز اور آؤٹ ڈور شادیوں کی اجازت بھی ہوگی، سی ویو سمیت دیگر ساحل کھولنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے جب کہ سیلون بھی ایس او پیز کےتحت کھولے جارہے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY