وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال کا کہناہے کہ انتخابات تاخیر کا شکار ہونے کا کوئی امکان نہیں،جیسے ہی آئینی مدت پوری ہوگی اقتدار سے علیحدہ ہو جائیں گے اور مشاورت کے بعد نگران حکومت سامنے آ جائے گی۔
لاہور میں احسن اقبال نے لائف ٹائم اچیومنٹ نیشنل انجینئرنگ ایکسیلنس ایوارڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام سے کہوں گا کہ آپ نےتمام جماعتوں کا تجربہ کیا لیکن ن لیگ کے دور میں ملکی تاریخ کی ریکارڈ ترقی ہوئی، اس لیے اسی جماعت کو موقع دیں۔












