افغان دارالحکومت میں ایک برطانوی سکیورٹی کمپنی ’جی ایس فور‘ کے دفتر کے باہر ہونے والے بم دھماکے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کر لی ہے۔
افغان وزارت داخلہ کے مطابق اس حملے میں سات افراد زخمی ہوئے ہیں۔ تاہم اس بیان میں زخمی ہونے والوں کی قومیت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ طالبان کا دعویٰ ہے کہ بارودی مواد سے بھرے ایک ٹرک کے ذریعے کیے جانے والے اس حملے میں درجنوں افراد مارے گئے ہیں۔
جی ایس فور نامی اس کمپنی نے بتایا ہے کہ پورے کمپاؤنڈ کو خالی کرا لیا گیا ہے۔












