ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ عالمی طاقتوں کے ساتھ طے پانے والی ایرانی جوہری ڈیل میں تبدیلی کا امریکی مطالبہ نا قابل قبول ہے۔

خیال رہے کہ صدر ٹرمپ نے انتباہ کیا ہے کہ اگر اُس کے یورپی اتحادیوں نے بارہ مئی تک ایرانی جوہری معاہدے میں پائی جانے والی ’خامیوں‘ کو دور نہ کیا تو ایران پر عائد پابندیوں میں کوئی نرمی نہیں کی جائے گی۔

نئے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے بھی گزشتہ روز کہا تھا کہ ایران کے ساتھ کی جانے والی نیوکلئیر ڈیل میں موجود خامیوں کو درست کیا جانا لازمی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY