شامی حکومتی فورسز نے ملک کے جنوب مغربی حصے میں باغیوں کے کنٹرول والے علاقے میں زمینی کارروائی کا دائرہ وسیع کر دیا ہے۔ شامی فورسز نے باغیوں کے آخری مضبوط گڑھ میں پیشقدمی کرتے ہوئے کئی دیہات کا کنٹرول حاصل کر لیا۔
اس بات کی تصدیق شامی حالات پر نظر رکھنے والی تنظیم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے بھی کی ہے۔ آبزرویٹری کے مطابق شامی فورسز نے نو دیہات کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے جن میں دفاعی اہمیت کا حامل گاؤں کفر نبودا بھی شامل ہے۔
یہ کارروائی ایک ایسے وقت میں جاری ہے جب عالمی برادری کی جانب سے ستمبر میں ہونے والے جنگ بندی معاہدے پر عمدرآمد کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔












