پاکستانی کرکٹ لیجنڈ وسیم اکرم نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اپنی موت کی افواہوں پر دلچسپ ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔
وسیم اکرم نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک نئی ویڈیو شیئر کی سے جس میں انہوں نے بڑے دلچسپ انداز میں اپنی موت کی خبروں کی تردید کی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ مجھے امید ہے سب لوگ ٹھیک ٹھاک ہیں، میرا آپ لوگوں سے یہ سوال ہے کہ پچھلے کچھ دنوں سے میری موت کے بارے میں سوشل میڈیا پر جعلی افواہیں گردش کر رہی ہیں، اب اگر آپ لوگوں کو آج کے جدید دور میں جعلی خبروں کی سمجھ نہیں ہے تو ہم 60 سال کے بابے کس کھیت کی مولی ہیں۔
,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,
پاکستانی کرکٹ لیجنڈ وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ان جعلی خبروں اور مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ ویڈیوز کی سختی سے تردید کر دی ہے، جن میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ وسیم اکرم دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے ہیں۔
یہ افواہیں جعلی ویڈیوز اور سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے پھیلائی گئیں، جس کے بعد مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔
افواہوں کا جواب دیتے ہوئے شنیرا اکرم نے سوشل میڈیا پر ایک نئی ویڈیو شیئر کی، جس میں وسیم اکرم جم میں ورزش کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔












